- ہوم پیچ
- مشرق وسطیٰ
- قطر کی ایک فیکٹری میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی
قطر کی ایک فیکٹری میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی
پیر 22 جون 2026 7:25
قطر کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اتوار کو دارالحکومت دوحہ کے شمال میں واقع صنعتی شہر راس لافان میں ’تکنیکی حادثے‘ کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق قطر کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ اتوار کو راس لافان کی فیکٹری میں پیش آیا جو ملک میں ایل این جی پراسیسنگ آپریشنز کی سب سے بڑی سائٹ ہے۔
مزید پڑھیں
- ترکیہ کی بارود ساز فیکٹری میں دھماکہ، 5 کارکن ہلاک
- ’افغانستان سے بچ نکلے مگر آزادی نہ ملی‘، دوحہ میں افغان خاندان مشکل میں
- قطری ٹینکر آبنائے ہرمز کی طرف روانہ، ایران و امریکہ جنگ کے خاتمے سے اب بھی دور
بیان کے مطابق واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم گیس کے کسی ایسے اخراج کی اطلاع نہیں ملی جو سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہو۔
وزارت داخلہ کی جانب سے دھماکے کے درست مقام کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم اس سے واقفیت رکھنے والے ایک سورس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ راس لافان میں واقع برزام گیس پلانٹ میں پیش آیا جس کی وجہ ایک ’آپریشنل غلطی‘ تھی۔
ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ دارالحکومت دوحہ میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
قطر دوحہ دارالحکومت راس لافان شہر صنعتی فیکٹری دھماکہ حادثہ متعدد افراد زخمی مشرق وسطیٰ اردو نیوز
شیئر:
تازہ ترین خبریں

امریکہ ایران مذاکرات ختم، ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود تکنیکی امور پر بات چیت جاری رہے گی

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ایرانی وفد مذاکرات سے واک آؤٹ کر گیا

سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات، جب ہم واپس جائیں تو ہمارے ہاتھ میں ایسی دستاویز ہو جو امن، ترقی کو فروغ دے: شہباز شریف

آر-4 وزرائے خارجہ کا قاہرہ میں اجلاس: پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کا ’اسلام آباد معاہدے‘ پر عملدرآمد کا جائزہ

امریکہ ایران مذاکرات: بات چیت سے پہلے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امریکی اور ایرانی دفود سے ملاقاتیں
ویڈیو


22-06-2026
اسلام آباد کا کین فرنیچر کاریگر، ’معذوری کو کمزوری نہیں بنایا‘


21-06-2026
جے ڈی وینس کی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی تعریف، ’گزشتہ تین ماہ میں سب سے زیادہ بات عاصم منیر سے کی‘


21-06-2026
